میڈیا پر نجی کاروبار کا چرچا،زیمبیا کے وزیر خارجہ مستعفی

لوساکا۔27دسمبر (اے پی پی):زیمبیا کے وزیر خارجہ سٹینلے کاکوبو نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق زیمبیا کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا جسے صدر ہاکائندے ہچلیما نے قبول کر لیا ہے ۔

کاکوبو نے سوشل میڈیا پر اپنے ا ستعفے کی وجوہات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے استعفیٰ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے دیا ہے جو اس وقت میرے نجی کاروبار اور ہمارے کاروباری پارٹنر کے درمیان لین دین کے حوالے سے میڈیا پر ہے۔

Web Desk

Comments are closed.