امریکی لکھاری شان کنگ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیاگیا
واشنگٹن ۔27دسمبر (اے پی پی):مقبول امریکی لکھاری اور نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے رکن شان کنگ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ۔ وہ گزشتہ دنوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پوسٹس شیئر کر رہے تھے۔
العربیہ اردو کے مطابق شان کنگ نے کہا کہ انہوں نے انسانی اقدار کے ساتھ دھوکہ کرنے سے انکار کیا اور اصولوں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب بھی کھڑے ہیں ، وہ نہیں چاہتے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی ہو ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اب بھی کہتے ہیں کہ آپ کبھی بھی نسل کشی کے خلاف الفاظ کو نہیں روک سکتے اور جرائم کے خلاف آواز کو نہیں دبا سکتے ،
ان کی اس طرح کی انسانیت اور انسانی اقدار کے حق میں پوسٹس اس اکائونٹ کی بندش کا باعث بن گئی ہیں ۔
Comments are closed.