اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بمباری ، 6فلسطینی شہری شہید

مقبوضہ بیت المقدس۔27دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کر کے 6فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

روسی خبر رساں ادارے تاس نے لبنانی ٹیلی ویژن المیادین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس سے 6فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں الجزیرہ ٹیلی ویژن نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم، نابلس، ہیبرون اور قلقیلیہ کے علاقوں میں کئی دیہاتوں، شہروں اور قصبوں کو گھیرے میں لے لیا۔

Web Desk

Comments are closed.