محترمہ کی شہادت اس ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان تھا،سینیٹر ملک امام الدین شوقین

حیدرآباد۔ 27 دسمبر (نمائندہ عسکر):پاکستان پپلز پارٹی کے سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کے محترمہ بےنظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھی جو کہ پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھی آج ان کا سولہواں یوم شہادت منایا جا رہا ہے جس پہ ہم جا رہے ہیں دعا ہے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوتے وقت اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت اس ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان تھا بینظیر بھٹو ایک بہت بڑی لیڈر تھی ان کا بہت بڑا ویژن تھا آج اگر وہ زندہ ہوتی تو پاکستان کی جو آج صورتحال ہے وہ نہ ہوتی اور اگر ان کو بدستور عوامی طاقت کے ذریعے حکومت کرنے دی جاتی تو آج پاکستان کے حالات یہ نہ ہوتے اور پاکستان معاشی طور پر خوشحال ملک ہوتا ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ہمیں ان کی شہادت کا بہت دکھ ہے۔

Web Desk

Comments are closed.