لاہور ۔27دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کو یہاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوامی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے اقدامات کو سراہا۔
Comments are closed.