نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے معروف ریسرچر اور آغا خان یونیورسٹی کراچی کے فاؤنڈر ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے ملاقات

لاہور27دسمبر(نمائندہ عسکر): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے معروف ریسرچر اور آغا خان یونیورسٹی کراچی کے فاؤنڈر ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے ملاقات کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کے درمیان بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ اور بنیادی اقدامات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ معروف ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کی بچوں بارے رحیم یار خان اور ڈی جی خان کی ریسرچ انتہائی سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔پنجاب میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بنانے کا بنیادی مقصد ہی بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ کرنا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان ماں اور بچے کی اموات پر کمی لانے کے حوالے سے سسٹین ایبل گولز میں سگنیٹری ہے۔ ایوی ڈینس بیسڈ ریسرچ کے ہمیشہ معاشرے پر مثبت اثرات ہی مرتب ہوتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہمیں ماں اور بچے کی اموات کی شرح میں واضح کمی لانی ہوگی۔ معروف ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی نظام صحت کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ حکومت پنجاب کو امید نو جیسے منصوبے کا آغاز کرنا چاہئے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Web Desk

Comments are closed.