صحت افزا ماحول کی جانب ایک فعال اقدام ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر اہم مشاورتی اجلاس

لاہور27دسمبر( نمائندہ عسکر): صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد نے موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی پر اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن، صحت، آبپاشی، ٹرانسپورٹ، سماجی بہبود اور بیت المال، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ UNFPA اور UN Women کے فوکل پرسنز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیرا صمد نے کہا کہ سیشن کا مقصد اس بات پر روشنی ڈالنا ہے کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی مردوں اور عورتوں کو منفرد طور پر متاثر کرتی ہے۔ اس حوالے سے صنفی تجزیہ کو انوائرمنٹ پالیسی پر مباحثوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے صنفی مساوات اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کے ساتھ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پالیسی کی تشکیل میں خواتین اور پسماندہ گروہوں کی فعال شرکت کو یقینی بنانا بہت اہم ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ویلپمنٹ سمیرا صمد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خواتین کو درپیش مخصوص خطرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کرنا بے حد ضروری ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.