کوئٹہ27دسمبر(نمائندہ عسکر):-کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے زرعی ترقیاتی بینک کے وائس پریزیڈنٹ زونل چیف سید منظور احمد شاہ نےاپنے دیگر افسران کے ہمراہ ملاقات کی دوران ملاقات انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک سےقرضہ حاصل کرنے والے ان افراد کی فہرست پیش کی جوواجبات کی ادائیگیوں میں حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں اور ان افراد کی بھی جو زرعی ترقیاتی بینک کے ڈیفالٹرز ہیں۔انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے زرعی ترقیاتی بینک کی ریکوری کروانے کے حوالے سے گزارش کی جس پر کمشنر صاحب نے کہا کہ وہ فوری طور پر زرعی ترقیاتی بینک کے قرضہ جات کو وصول کروانے کیلئے احکامت صادر کریں گے اور ڈیفالٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.