خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ان لائن کھلی کچہری میں موصول شکایات پر پشاور اور نوشہرہ میں کریک ڈاؤن

7 سو کلوگرام غیر معیاری چپس 800 گرام نان فوڈ گریڈ کلر،غیر معیاری لہسن اور چکن گوشت پکڑ کر ضبط، جرمانے بھی عائد، فوڈ اتھارٹی حکام

پشاور 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش سے وابستہ کاروباروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور اور نوشہرہ میں کاروائیاں کیں اور سینکڑوں مضر صحت اور غیر معیاری چپس، برائلر مرغیوں کے گوشت اور نان فوڈ گریڈ کلر پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

کاروائیوں کا تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم چار سدہ روڈ پشاور پر واقع چپس فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور معائنوں کے دوران چپس فیکٹریوں سے نان فوڈ گریڈ کلر اور 700 کلوگرام سے زائد غیر معیاری چپس ضبط کیا اور سرکاری تحویل میں لیا گیا مزید تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ ٹیم نے بھی تحصیل پبی کےجلوزئی، مہاجر بازار، تازیی اور سٹیشن بازار میں بھی کارروائیاں کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاپس/چپس ہول سیلرز ، چکن وکباب شاپس، چپس اور مصالحہ جات کارخانوں کے معائنے کیے انسپکشن کے دوران مصالحہ جات فیکٹری سے 800 گرام نان فوڈ گریڈ کلر، 5کلو مس لیبل پیکنگ میٹریل اور 50 کلو غیر معیاری لہسن ضبط کر لیا گیا اسی طرح تین چکن شاپس سے 40 کلو غیر معیاری چکن گوشت ضبط کر کے موقع پر تلف کیا گیا تفصیلات کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد جبکہ متعدد کاروباروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے دشمن عناصر کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری اپنے آس پاس گھروں میں قائم خوردونوش اشیاء کے فیکٹریوں کے بارے میں فوڈ اتھارٹی حکام کو اطلاع دیں تاکہ فوڈ اتھارٹی انسپکشن ٹیمیں جاکر معائنے کریں۔

Web Desk

Comments are closed.