شکارپور 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے مدیجی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی۔ ایس ایچ او مدیجی معشوق علی شر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی۔ دوران پیٹرولنگ پیر فتن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 09 مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نبی داد عرف دادو ولد واحد بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ زیر حراست ملزم کو تکنیکی اور خفیہ رپورٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم عادی مجرم اور کئی عرصے سے مدیجی کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے.
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی، ایک مقدمہ میں مفرور جبکہ چوری، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے کے 08 مقدمات میں چالان شدہ ہے.
(1) FIR. 62/2023 u/s 457.380PPC PS Madeji
(2) FIR. 54/2011.u/s 457.380PPC PS Madeji
(3) FIR. 45/2015.u/s 324.353PPC PS Madeji
(4) FIR. 59/2015.u/s 395PPC PS Madeji
(5) FIR.32/2016 u/s 457.380PPC PS Madeji
(6) FIR. 41/2016 u/s 324.53PPC PS Madeji
(7) FIR. 33/2021 u/s 23iA Arms act PS Madeji
(8) FIR. 43/2016 u/s 353.324PPC PS Madeji
(9) FIR. 15/2022.u/s 324.353PPC PS Madeji
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید انویسٹیگیشن جاری ہے.
Comments are closed.