تھانہ صدر مظفرگڑھ کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی،2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ملزمان گرفتار

کوٹ ادو 27 دسمبر(راناشاھد محمود خاں): تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر نیو ائیر کے موقع پرایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ہارون کے قبضہ سے1180 گرام چرس جبکہ ملزم تصور مہدی سے1060 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیےاور ملزمان کو بند حوالات کردیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ان کی بیخکنی کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔ کسی بھی جرم کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانہ پر دیں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

Web Desk

Comments are closed.