کراچی 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی۔ بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ ملزم نجی بینک میں جعلی اکاونٹس کھلوانے میں ملوث تھا۔ ملزم نے نجی بینک سٹاف کی ملی بھگت سے شکایت کنندہ کے نام پر جعلی بینک اکاونٹ کھلوایا۔ ملزم نے جعلی چیک بک حاصل کر کے مختلف رقوم کے چیک جاری کئے جو کہ بعد میں باونس ہو گئے تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے معزز عدالت نے آرڈر جاری کئے۔ ملزم محمد فیاض کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 2 سال سے روپوش تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments are closed.