لاہور 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کی زیر صدارت آج یہاں محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں تھل یونیورسٹی بھکر کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھل یونیورسٹی میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی آؤٹ سورس کی جائے گی۔ تھل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں سالانہ بجٹ کی تیاری میں خامیوں پر وزیر تعلیم نے اظہار خفگی کیا۔صوبائی وزیر نے دو روز میں دوبارہ بجٹ تیار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بورڈ آف سٹڈیز میں انڈسٹریز کے ماہرین کو بھی شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ڈیلی ویجرز کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق بھرتی کیا جائے۔ جبکہ بورڈ آف سٹڈیز میں پروفیسرز کی سطح پر اساتذہ شامل کئے جائین۔ منصور قادر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اپنے اداروں میں تمام انتظامی معاملات شفاف انداز میں چلانے کے زمہ دار ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر نجیب چوہدری، ڈاکٹر طلت پاشاہ اورپروفیسر نصرت جہاں نے شرکت کی ۔اس موقع پر محکمہ خزانہ ،قانون اور ایچ ای سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
Comments are closed.