کوئٹہ 27 دسمبر(کورٹ رپورٹر):۔عدالت عالیہ بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان جوڈیشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر عزت مآب چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مندرجہ ذیل امیدواروں کو بلوچستان کی ضلعی عدلیہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (BPS-20) کے عہدوں پر فوری طور پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ان میں محمد یوسف ولد غلام یاسین، غلام مصطفی ولد محمد اقبال، عاطف فیضان ولد غوث بخش، خان محمد ولد تاج ولی، محمد اشرف ولد عبدالحبیب، نثار حسین ولد غلام حسین، کلیم اللہ ولد جان محمد اور شاہد جاوید ولد محمد سرور جاوید کے نام شامل ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدوار ابتدائی طور پر ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہیں گے۔
Comments are closed.