اسلام آباد۔27دسمبر:آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا میں بوائز کے اتھلیٹکس، کبڈی، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے جاری ہیں۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری سپورٹس گالا میں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں سرگودھا، ملتان، لاہور اور پشاور کی ٹیموں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ والی بال کے مقابلوں میں سوات، بنوں، مردان اور پشاور کی ٹیموں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
کبڈی کے مقابلوں میں فیصل آباد نے ملتان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اتھلیٹکس کے مقابلے جاری ہیں اور سپورٹس گالا میں 33 بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سپورٹس گالا میں چار مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ مقابلے 28 دسمبرتک جاری رہیں گے۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع پرآرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری بھی موجود تھے۔
Comments are closed.