اسلام آباد۔27دسمبر:آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا میں کبڈی ایونٹ کا فائنل میچ فیصل آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان (کل )جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں ملتان اور سرگودھا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔فائنل کے مہمان خصوصی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری ہوں گے۔ بدھ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں فیصل آباد نے ملتان کو اور لاہور نے سرگودھا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
Comments are closed.