جنوبی کوریا نے 20امریکی ساختہ ایف۔35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے
سیئول۔27دسمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا نے امریکی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ مزید 20 ایف۔35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے ڈیفنس ایکوزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن (ڈی اے پی اے ) کے حوالے سے بتایا کہ جنگی طیاروں کی خریداری کے لیےابتدائی دستاویز پر امریکی حکومت کے ساتھ 8 دسمبر کو دستخط کیے گئے تھے۔
جنوبی کوریا نے 2019 اور 2022 کے درمیان مجموعی طور پر 40 ایف۔35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدے ۔ جنوبی کوریا کو اضافی امریکی سٹیلتھ طیاروں کی فراہمی کا آغاز 2027 میں کیا جاناہے۔
Comments are closed.