ایس پی پشین معروف عثمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ پیر عصمت اللہ اور سی آئی اے اسٹاف انچارج محمد اسلم نے بمعہ نفری کارروائی

پشین 27دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ ایس پی پشین معروف عثمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ پیر عصمت اللہ اور سی آئی اے اسٹاف انچارج محمد اسلم نے بمعہ نفری کارروائی کرتے ہوئے پرانا سبزی منڈی کے قریب منشیات فروش ملزم عبدالحکیم سے دوران تلاشی 560 گرام چرس برآمد کرکے حوالات میں کردیا۔ دریں اثناء صدر تھانہ کے پیٹرولنگ آفیسر علاوالدین نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فدا محمد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 310 گرام چرس برآمد کرلیا۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

Web Desk

Comments are closed.