ضلع حب میں عام انتخابات 2024 کی انتخابی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی

حب27 دسمبر:۔ضلع حب میں عام انتخابات 2024 کی انتخابی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ریٹرننگ افسر پی بی 21 حب دریجی وندر نثار احمد لانگو کے دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 21 پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ریٹرننگ افسر نثار احمد لانگو کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ابتک 24 انتخابی امیدواروں کے کاًغذات کی اسکروٹنی مکمل اور کلیئر قرار دیے گئے ہیں ریٹرننگ افسر کے دفتر ی ذرائع کینطابق کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے امیدواروں میں جام کمال خان سردار صالح محمد بھوتانی محمد اسلم بھوتانی محمد جان سکندرخان غلام مصطفی ملک شہزادبھوتانی عرفان بھوتانی غلام قادر قاسمی عبیدالرحمان قدرت اللہ گل شیر عبدالغفور محمد کریم نویداکبرموندرہ محمد اکبر جہانزیب قاسم بشیر مینگل محمد صدیق رجب رند اسرارحکیم اور محترمہ ماریہ کمال سمیت ودیگر شامل ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.