کوئٹہ 27دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت سستی بستی تختانی ہاؤسنگ اسکیم میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا اس موقع پر سیکرٹری کیو ڈی اے افتخار احمد بگٹی چیف انجینئر کیو ڈی اے سلیمان طاہر خان ڈائریکٹر اسٹیٹ رہائشی نادر شاہوانی ڈائریکٹر اسٹیٹ کمرشل سید انوار شاہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زین کاسی ڈائریکٹر ورکس عبدالمعروف ڈپٹی ڈائریکٹر میونسپل فنکشن آفاق احمد اسپیشل مجسٹریٹ کیوڈی اے یا سر بٹ اسکیم کے الاٹیز اور علاقے کے معتبرین نے شرکت کی۔ سستی بستی ہاؤسنگ اسکیم کے الاٹیز نے اسکیم کو درپیش مسائل سے تفصیلات بتاتیں ہوئے کہا کہ سکیم میں گیس،بجلی چار دیواری اور سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے الاٹیز اپنے گھروں کی تعمیر شروع نہیں کرسکتے علاقے کے معتبرین نے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی ولی محمد بڑیچ کو بتایاکہ علاقہ مکین نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی مدد آپ کے تحت غیر متعلقہ افراد اور قبضہ مافیا کو نہ صرف اسکیم سے بے دخل کیا بلکہ متعلقہ سیکورٹی اداروں کے حوالے بھی کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقہ مکینوں سے چند افراد کو ڈیلی ویجز ملازمت پر اسکیم کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیاجائے جس سے اسکیم میں سیکورٹی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوسکتا ہے الاٹیز نے کہا کہ اگر الاٹیز کو کیوڈی اے انتظامیہ سکیم میں بنیادی سہولیات جلد از جلد میسر کردیں۔ تو ہم اسکیم میں اپنے گھروں کی تعمیر شروع کرسکتے ہیں۔ سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ولی محمد بڑیچ نے اسکیم کے الاٹیوں کے تمام مسائل سننے کے بعد کیوڈی اے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے اسکیم میں جلد از جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسکیم کے الاٹیز کے درپیش مسائل حل ہوں اور وہ اسکیم میں اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کرسکیں۔انہوں نے چیف انجینئر کیو ڈی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کی چار دیواری کا سروے جلد از جلد مکمل کرکے اس کا تخمینہ لگایا جائے اور محکمہ سوئی سدرن گیس کو اسکیم میں گیس کی فراہمی کی مد میں جو رقم ادا کی گئی ہے۔ انہیں پابند کیاجائے کہ اسکیم میں جلد از جلد گیس کا کام مکمل کرکے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے وہاں کے الاٹیز اور معتبرین کو یقین دلاتے ہوئے کہا مندرجہ بالا ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا۔ اسکیم کے الاٹیز اور علاقے کے معتبرین نے سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری کیو ڈی اے اور کیو ڈی اے کے آفیسران کاشکریہ ادا رکرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ محکمہ اسکیم کے الاٹیز کے درپیش مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرکے اسکیم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
Comments are closed.