ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا سول ہاسپٹل ڈھاڈر کا دورہ

نصیرآبادڈویژن27دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے آج سول ہاسپٹل ڈھاڈر کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری نے درپیش مسائل و ہسپتال میں لوگوں کو دی جانے والی صحت کی بنیادی سہولیات کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں کرونا وارڈ میل وارڈ فیمیل وارڈ، ادویات اسٹور اور زیر تعمیر آپریشن سینٹر و ٹراما سینٹر کا معائنہ بھی کیا دیئے گئے مقررہ وقت میں پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے سیول ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق مریضوں سے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دوران اپنے دورے کے انہوں نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضر رجسٹر بھی چیک کیا اور ڈاکٹر اور اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ آپ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر پیرامیڈیکل سٹاف یا ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپ کی غیر حاضری سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو جس مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ صرف وہی جانتے ہیں حکومت بلوچستان نے جس مقصد کے لیے آپ کو تعینات کیا ہے اسے احسن انداز سے سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ میں سول ہاسپٹل کا دورہ کرتا رہوں گا اسی دوران ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کی آفس کا دورہ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر نے لوگوں کو صحت کے حوالے سے دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ ملکر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہم سب کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے لاپرواہی ہرگز نہیں ھونی چاہیے

Web Desk

Comments are closed.