فلسطین سمیت مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھرپور جدوجہد کرینگے، ریاض احمد شاہ

شرک ، سود ، رشوت اور معاشرے سے عدل و انصاف کے خاتمے کے باعث ہم مسائل کا شکار ہیں

کراچی 27 دسمبر (نمائندہ عسکر): ممتاز علمی و سماجی شخصیت ریاض احمد شاہ نے فلسطین ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم، شرک، سود، رشوت ، ہم جنس پرستی کے خلاف توحید اور دین اسلام کے فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، آج ہم جس معاشی حالات کا شکار ہیں، یہ اللہ کی ناراضگی کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلم ممالک میں ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ حاصل ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ایڈز کی بیماری عام ہوگئی ہے۔ اسلام میں بے راہ روی سے بچنے کیلئے نکاح کا ایک موثر نظام ہے۔ ریاض احمد شاہ نے مزید کہا ان مسائل کے حل کیلئے ایک انٹرنیشنل این جی او کی جلد بنیاد رکھی جائے گی جس کے پلیٹ فارم سے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے طلبائ و طالبات سمیت عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف پیدل مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Web Desk

Comments are closed.