ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں ایک ایرانی وفد نے آرکائیوز کامپلیکس کراچی میں وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔

کراچی

ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں ایک ایرانی وفد نے آرکائیوز کامپلیکس کراچی میں وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایرانی وفد نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی، سفر کے دوران زائرین کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایرانی وفد نے زائرین کو بہترین سفری سہولیات دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ایرانی وفد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایران آنے والے زائرین کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے زائرین کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ زائرین کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل حسن نورین، ایرانی روڈ اور ٹرانسپورٹ کے حکام حامد رضا شہرکی، دریوش باغیر جوان، رضا نفیسی، نصر کلنتری، حبیب اللہ جمشید اور دیگر نے شرکت کی۔
ملاقات کے موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ایرانی قونصل جنرل اور اور دیگر مہمانوں کو سندھی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا تحائف بھی پیش کئے گئے

Daily Askar

Comments are closed.