,ملتان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو محرم الحرام کے مذہبی تہوار پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔میپکو ریجن میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے جنرل منیجرز/چیف انجینئرز/ڈائریکٹرز کی پاور کنٹرول سنٹر میں تعیناتی کی گئی ہے جہاں تین شفٹوں میں افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور چوبیس گھنٹے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ میپکو ریجن کے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالہ اور بجلی بحالی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں سب ڈویژنل دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں۔ صارفین کی شکایات کے اندراج اورازالے کے لئے آپریشن سرکلوں کے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صارفین شکایات کے اندراج کے لئے اپنے متعلقہ آپریشن سرکلوں کے لینڈ لائن نمبرزپر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ شکایات /معلومات کے لئے ہیلپ لائن 118یا ٹول فری نمبر 0800-63726پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.