صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن ، 28 جولائی 2023 ء ، کے موقع پر پیغام

ہیپاٹائٹس اورمتعلقہ بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منا رہے ہیں، صدر مملکت

ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس سے صحت عامہ کو بڑے خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

ہیپاٹائیٹس سے دنیا بھر میں بے پناہ بیماریاں اور اموات واقع ہوتی ہیں، صدر مملکت

مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں، ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کا 80 فیصد بوجھ مصر اور پاکستان پرہے، صدر مملکت

افسوسناک امر ہے کہ ابھی بھی ہمارا ملک اپنے خطے میں اس بوجھ کا ایک بڑا حصہ دار ہے، صدر مملکت

ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک اور خاموش بیماری ہے، صدر مملکت

اکثر ہیپاٹائیٹس کی علامات اس وقت تک ظاہر نہیں ہوتی جب تک کہ اس سے جگر کو شدید نقصان نہ پہنچ چکا ہو، صدر مملکت

وائرس سے متاثرہ افراد برسوں تک اس کو ساتھ لے کر چلتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں جگر کی بیماری اور اگلی اسٹیج کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، صدر مملکت

ہمیں اپنی قوم کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور جلد تشخیص کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی سب سے بڑی آبادی ہے، صدر مملکت

یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی پوری آبادی کی فعال طور پر اسکریننگ کریں اور ہیپاٹائٹس مثبت افراد کا فوری علاج کریں، صدر مملکت

بروقت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہےجس سے جگر کے کینسر کی تباہ کن وبا پھیلنے کا خطرہ ہوسکتاہے، صدر مملکت

انگنت اموات، جگر کی بیماری، اور معیشت پر بڑے بوجھ کی صورت میں ہیپاٹائیٹس کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں، صدر مملکت

ہمیں اپنی قوم کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کیلئے آج ہی اقدامات لینا ہوں گے، صدر مملکت

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پرہم ہیپاٹائٹس کی روک تھام، کنٹرول اور خاتمے کو قومی ترجیح بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت

ہم ملک بھر میں احتیاطی تدابیر پر توجہ دیتے ہوئے اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات کو بڑھا رہے ہیں، صدر مملکت

ہمیں ہیپاٹائیٹس کا خطرہ بڑھانے والے عوامل کو فوری طور پر کم کرنا ہوگا، صدر مملکت

لوگوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، اسکریننگ اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کریں، صدر مملکت

Daily Askar

Comments are closed.