عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، صدر مملکت
آج کے دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی پیش کی، صدر مملکت
یہ معرکہ اسلام کی سربلندی کی خاطر ایک جدوجہد تھی جو امام حسین ؑکے اصولی مؤقف ، غیر متزلزل بہادری اور قربانی سے عبارت ہے، صدر مملکت
امام حسین رضی اللہ عنہ کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا، صدر مملکت
امام حسین کا موقف انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ ، بدعنوانی اور ظلم سے اسلامی معاشرے کی حفاظت کیلئے ایک اصولی موقف تھا، صدر مملکت
اس جرأت مندانہ عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں ظلم اور غلط کام کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے، اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، چاہے اس کے لیے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، صدر مملکت
امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھی ہمیں وفاداری، راستبازی اور حق و انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتے ہیں، صدر مملکت
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوثی اور عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے، صدر مملکت
امام حسین نے طاقت اور تعداد کم ہونے کے باوجود اسلام کےاصولوں اور اقدار سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا، صدر مملکت
انہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ کیلئے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنی جان قربان کردی، صدر مملکت
ہمیں معاشرے کی عظیم تر بھلائی اور انسانیت کی بہتری کیلئے ذاتی آسائشوں اور خواہشات کو ترک کر دینا چاہیے، صدر مملکت
آج امام حسین کا پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں میں گونج رہا ہے، صدر مملکت
عاشورہ کے موقع پر ہمیں مختلف مکاتب ِفکر کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو بھی یاد رکھنا چاہیے، صدر مملکت
آئیں ، ہم اسلام کے بنیادی اصولوں ہمدردی، رواداری ، مشاورت اور سماجی انصاف کے فروغ کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں، صدر مملکت
آئیے ، ہم امام حسین کی تعلیمات کو اپنائیں اور ان کی جرأت اور استقامت کو اپنی زندگیوں میں نقل کرنے کی کوشش کریں، صدر مملکت
آئیے ہم ایک بن کر کھڑے ہوں، ان اقدار کو برقرار رکھیں جن کی امام حسین ؑکی قربانی نمائندگی کرتی ہے، صدر مملکت
اللہ تعالی ہمیں امام حسین کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے اور ہمت، استقامت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!، صدر مملکت
Comments are closed.