حب28جولائی:-یوم عاشورمحرم الحرام کے حوالے سے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئ 510 پولیس بی سی و لیویز اہلکار یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی پہ تعینات رہیں گے ایف سی 54 ونگ معاونت کیلئے الرٹ رہیگی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ۔بلوچدتان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع حب نے یوم عاشور کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا دس محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پراسپیشل برانچ کی بی ڈی ٹیم کے اہلکار روٹ کلیئرنس کے لئے تعینات رہیں گے ایس ایس پی حب محمد مراداور اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ آغا 10 محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی امور کی نگرانی کرینگےڈپٹی کمشنر حب زاہد خان خلجی کا کہنا ہیکہ ضلعی پولیس بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز کے اہلکاروں سمیت 510 اہلکار یوم عاشور کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی پہ معمور ہونگے جبکہ ایف سی 54 ونگ کے جوان سیکیورٹی پلان کے تحت بیک اپ میں رہیں گے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کا کہنا ہیکہ جلوس و مجالس کی کلیئرنس کے لئے بی ڈی کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ اونچی عمارتوں پہ شارپ شوٹر تعینات ہونگے جلوس کے راستے میں آنے والے تمام دکانیں سیل رہیں گی علاوہ اِزیں دس ویں محرم۔الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوک سینٹر میں ریہرسل کے موقع
ایس ایس حب محمد مرادنے حاضر عملے اور سیکیورٹی نے افسران و اہلکاروں کو سختی سے تاکید کی کہ کسی بھی صورت یوم عاشور کہ مجالس و جلوس کی فول پروف سیکیورٹی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.