ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے محرم الحرام کے جلوس روٹ کا تفصیلی دورہ کیا ڈی ایس پی سٹی عبدالحفیظ جکھرانی،

سبی 28 جولائی:- ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے محرم الحرام کے جلوس روٹ کا تفصیلی دورہ کیا ڈی ایس پی سٹی عبدالحفیظ جکھرانی، ایس ایچ او سٹی مقصود سیلاچی، ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک بھی ہمراہ تھے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی و صدر نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے انہیں مکمل بریفنگ بھی دی گئی انہوں نے محرم الحرام کے جلوس سے قبل جلوس کے مکمل روٹ کا دورہ کیا جلوس کے راستے میں آنے والے تمام سیکورٹی انتظامات کو باریک بینی سے دیکھا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے 400 کے قریب پولیس اور بی سی کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اسکے علاوہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جارہی ہے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس میں داخل ہونے والوں کے لئے انٹری پوئنٹ بنایا گیا ہے جلوس میں داخل ہونے والوں کو مکمل چیکنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد جلوس اور امام بارگاہ میں داخل ہونے دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، جلوس کیساتھ اور جلوس کے راستوں پر لیڈی کانسٹیبلز بھی تعینات کی گئی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.