پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی کا یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام۔واقعہ کربلا مسلمانوں کو ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہردلعزیز شخصیت سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشور حق و باطل کے اس لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے جب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے سے بظاہر طاقتور گروہ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی، اور یوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے حق کا پرچم سربلند کیا تا قیامت عزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئی نو اور دس محرم کے دن اہل بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ، حضرت امام حسین ؓ نے بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کوجلاء بخشی۔ آج اسلام انہی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلاء و آزمائش کی گھڑی میں عزم و ہمت کا حوصلہ دیتی ہیں شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ہم سب کو چاہئیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں، اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جوانمردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں واقعہ کربلا مسلمانوں کو ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہےماہ محرم الحرام میں تاریخ اسلام کے کئ واقعات رونما ہوئے ہے یکم محرم الحرام کو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور دس محرم کو شہادت سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ ہوئی سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہاکہ معاشرے میں ایثار اخوت برداشت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اس وقت ہمارے ملک کو دہشت گردی دیگر مسائل کا سامنا ہے اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسوہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان اور پاکستانی قوم کو خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین
Comments are closed.