‎اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

کاروائیوں میں 75 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 1.652 کلو ہیروئن اور 344 گرام آئس برآمد۔

مستونگ کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی 2 کارروائیاں۔

مسافر بس میں سوار میر پور کی رہائشی خاتون کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد۔

دوسری کاروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد۔

دوران کارروائی پشاور کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔

کراچی میں واقع کوریئر آفس میں تکیوں کے غلافوں میں جذب شدہ آئس برآمد۔

24 کلو 380 گرام وزنی پارسل سعودی عرب کیلئے بک کیا گیا تھا۔

ہزار گنجی چوک، کوئٹہ کے قریب قلعہ عبداللہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار گرفتار۔

ملزم کے پاس موجود بیگ سے  26 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

خیبر کے علاقے زخا خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمد۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.