‎ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائیاں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر  چھاپہ مار کارروائیاں۔

مختلف کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔

ملزم عبدالجبار ، فرمان علی اور عبدالرحمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔

ملزم عبدالجبار اور فرمان علی کو طورخم ضلع خیبر سے گرفتار کیا گیا۔

جبکہ ملزم عبدالرحمان کو چوک یادگار پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے 5 لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے اور 35 ہزار ایک سو افغانی برآمد کئے گئے۔

ملزم عبدالجبار سے 23 ہزار دو سو پاکستانی روپے اور 5100 افغانی برآمد ہوئے۔

ملزم فرمان علی سے 30 ہزار پاکستانی روپے اور غیر ملکی کرنسی کی مد میں 30 ہزار افغانی برآمد ہوئے۔

جبکہ ملزم عبدالرحمان سے 5 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

Daily Askar

Comments are closed.