سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف چیف عسکر
آج بمورخہ 28 اگست بروز سموارڈپٹی کمشنر کمپلیکس چمن میں ڈسٹرکٹ چئیرمین / ڈپٹی چئیرمین کی چارج سنبھالنے کی سلسلےمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروقار تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رکن ضلعی مجلس عاملہ قاری سلیم اللہ نے حاصل کی ۔
تقریب میں نومنتخب ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی آمان اللہ اچکزئی اور ڈپٹی چئیرمین عبدالمجید اچکزئی اپنے عہدوں کی چارج سنبھاللیا ۔
تقریب میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم مظہری صاحب سنئیر نائب امیر مولانا فتح محمد صاحب ناظم عمومیوسابق ایم پی اے حاجی محمد نواز خان کاکڑ صوبائی ناظم مالیات حاجی غوث اللہ اچکزئی صوبائی سالار و ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہچئیرمین حاجی دین محمد سیگی پشتونخوامیپ ضلع سیکرٹری صحبت خان اچکزئی حاجی جمال اچکزئی اولس یار خان جےیوآئیتحصیل چمن کے امیر مولانا روزی خان شیخ الحدث مولانا شراف الدین صاحب مولانا شمس اللہ مولانا حافظ گل مولانا عبدالمالک بریالیحافظ سراج الدین بےاےپی کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ اچکزئی پشتونخوامیپ کے رہنماء ومئیر چمن حاجی حبیب اللہ اچکزئی ودیگر جماعتی وسہ فریقی اتحاد کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں نے کو اپنے اپنے نشستوں پر بیٹھایا انہیں مبارکباد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخبعہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کےلیے کسی قسمکی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دستیاب وسائل میں شہریوں کیلئے بلاامتیاز ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے ۔
آخر میں نو منتخب عہدیداروں کی جانب سے تمام شرکاء کےلیے پرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
تقریب کی اختتام دعا سے ہوئی اختتامی دعا جےیوآئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم مظہری نے کی
Comments are closed.