شانگلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع شانگلہ کے تین سرکلوں کے مختلف پہاڑی علاقوں میں شانگلہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایک سو تیس سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے حصہ لیا تھا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن علاقہ ڈب سر، نسک، تورکمر، کوڑمنگ، اڑخ، گاندوڑئ، ٹکئ بٹگرام، لیلونئ، بیاگلئ، لاڑئ اور مناگو میں کی گئی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن اور سب ڈویژنل پولیس آفیسرنے کی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اٹھائیس ہوٹل، نو حساس مقامات، سترہ سکولز، تین بس سٹینڈ، پچاس کرایہ داران چیک کئے گئے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چونتیس مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کردئیے گئے۔مشکوک افراد کی قبضے سے تین عدد پستول اور پچاس عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ جرائم کی تدارک اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔
Comments are closed.