عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان، افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان، افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے

پشاور(نمائندہ عسکر):عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان، افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے ایمرجنسی کمیٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی بچوں کی ایک بڑی تعداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال پولیو کے خاتمے میں بہت بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق والدین کی جانب سے مختلف سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پولیو ویکسین کا بائیکاٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہےافغانستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پولیو پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتی ہےرپورٹ میں پاکستان سے پولیو وائرس کا ملاوی اور موزمبیق جانا بھی پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ رپورٹ میں بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں کیلئے پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایشو کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے

Daily Askar

Comments are closed.