ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیاں۔

0

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاھور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی ہدایت پر ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سید احمد علی انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا

اشتہاری ملزم سال 2019 سے مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم نے معصوم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ایک اور چھاپہ مار کاروائی میں کاظم علی کو نارووال سے گرفتار کیا گیا۔

کاظم علی انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔

کاظم علی نے شہری کو غیر قانونی طور پر پرتگال بھجوانے کے 26 لاکھ روپے بٹورے ۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.