سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ساتھ ملاقات کے وقت ان کے حلقے کے عوام نے مختلف ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقعے پر علاقہ مکینوں نے درپیش مسائل سے متعلق سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو آگاہ بھی کیا۔
شرجیل انعام میمن نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کروائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں گے، پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پوری اترنے والی واحد جماعت یے۔
Comments are closed.