نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد پر گفتگوہوئی۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔سپیکر ہائوس آمد پر سپیکر قومی اسمبلی نے نگراں وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.