پنجاب کے زرعی شعبہ میں ریکارڈ ترقی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں کپاس کے بعد چاول میں بھی اہم سنگ میل عبور
حکومت پنجاب کی ایک اور بڑی کامیابی، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کریگا
پنجاب سے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا،رواں برس ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100فیصد اضافہ ہوگا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری زراعت او ران کی ٹیم کو کاٹن کے بعد چاول میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر شاباش دی
اگلے دو سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی
لاہور28ستمبر: ……پنجاب حکومت کے شعبہ زراعت میں ریکارڈ ترقی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا- حکومت پنجاب کی ایک اور بڑی کامیابی، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا-پاکستان میں رواں سال مجموعی طورپر 3ارب ڈالر کاچاول برآمد کیاجائے گا-پنجاب سے گزشتہ سال صرف ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا تھا -رواں برس چاول کی ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100فیصد اضافہ ہوگا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری زراعت او ران کی ٹیم کو کاٹن کے بعد چاول میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر شاباش دی-وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔پنجاب میں رواں سال ماضی کی نسبت 125فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کے نرخ کے استحکام اور اضافے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی- صوبائی وزیرصنعت وزراعت ایس ایم تنویر اور سیکرٹری زراعت اس ضمن میں وفاقی حکومت سے رابطہ کریں گے اورٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے کپاس کی فوری خریداری شروع کرنے کی درخواست کی جائے گی -پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ابتدائی ہدف 40ملین ٹن مقررکردیا گیاہے اورزیادہ پیداوار کے لئے کوالٹی سیڈ اور 15نومبر تک گندم کی بوائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ صوبہ میں 19لاکھ ایکڑ اراضی پر تیل دار اجناس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیاہے-وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فصلوں کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی – صوبائی وزیر صنعت وزراعت ایس ایم تنویر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹری زراعت، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کمشنرز اور وائس چان�
Comments are closed.