نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے یوم ولادت النبی کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے کہ آج حضرت محمدرحمتہ اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور ان کی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی، اس مبارک دن پر نبی کے اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی، اتحاد واتفاق اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے عزم کی ضرورت ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کے امتی ہیں جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا، انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر، برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سیرت النبی اور سنت رسول پر عمل پیرا ہوکراپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو جن مشکلات ومصائب کا سامنا ہے ان سے حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی نمٹاجاسکتا ہے،وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہمیں سیدھے رستے پر چلنے اور اپنی زندگیاں حضور کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے، اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت اور ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے۔
Comments are closed.