ملتان: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن
ملتان: ایک روز میں مزید 98 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
ملتان: 86 مقدمات کا اندراج ہوا، ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے 2 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا
ملتان: بجلی چوروں کو 67 لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا
ملتان: نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں 5 کروڑ 66 لاکھ روپے وصول کئے گئے
ملتان: میپکو شادن لنڈ سب ڈویژن کے زیر انتظام دیہاتوں میں بجلی چوری ، واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کر کے لائنیں اتار لیں
ملتان: رحیم یار خان، ساہیوال اور پاکپتن کے مختلف علاقوں میں میں 25 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 15 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لئے
Comments are closed.