ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا مزید مشکل

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 389 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکا۔

آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اب آسٹریلیا کے اگلے تین میچز نسبتاً کمزور ٹیموں کے ساتھ ہیں جن میں بنگلادیش، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

میچ کے بعد آسٹریلیا اور اور نیوزی لینڈ دونوں کے پوائنٹس آٹھ، آٹھ ہوگئے۔ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا اور نیوز لینڈ چھ، چھ میچز کھیل چکے ہیں جس میں سے دونوں ٹیموں کو دو، دو میچز میں شکست اور چار میں کامیابی ملی ہے۔

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے اور قومی ٹیم چھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو میں کامیابی اور چار میں شکست ملی ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز ڈیون کانوائے اور ول ینگ نے کیا۔ ڈیون کانوائے 28 اور ول ینگ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ پر رچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے مابین 96 رنز کی پارٹنر شپ لگی لیکن ڈیرل مچل 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹام لیتھم 21 اور گلین فلپس 12 رنز ہی بناسکے۔ 41 ویں اوور میں 293 کے مجموعی اسکور پر رچن رویندرا 89 گیندوں پر 116 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ مچل سینٹنر 17، میٹ ہینری 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جیمز نیشم نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم میچ کے اختتامی اور سنسنی خیز لمحات میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل انہوں نے چوکے لگانے کی بھرپور کوشش کی لیکن آسٹریلوی فیلڈرز نے شاندار فیلڈنگ اس میں آڑے آتی رہی۔

ٹرینٹ بولٹ 10 اور لوکی فرگوسن صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، ہیزل ووڈ اور کیومنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں.

آسٹریلیا کی اننگز:

آسٹریلوی ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا جارحانہ اوپننگ آغاز فراہم کیا تاہم وارنر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگزکھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین 18، 18، مچل مارش 36، گلین میسکویل 41 اور جوش انگلس 38، مچل اسٹارک ایک جبکہ ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز نے 13 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3 جبکہ مچل سینٹنر نے 2 اور جیمز نیشم ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر ڈیون کانوے 28 اور ول ینگ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اور ڈیرل مچل نے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم مچل 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ٹام لیتھم 21 اور گلین فلپس 12 رنز بناسکے۔

کیوی مڈل آرڈر بیٹر راچن رویندرا نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2، 2 جبکہ گلین میسکویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مارک چیپ مین کی جگہ جیمز نیشم کو شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑی فارم میں ہیں، مسلسل دو میچوں میں کامیابی سے اعتماد بحال ہوا ہے، میچ میں جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

Daily Askar

Comments are closed.