راولپنڈی۔28دسمبر (نمائندہ عسکر): انسداد منشیات فورس ( اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کے دوران 2.4 ٹن سے زائد منشیات برآمدکر کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 85 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ملزم سعودیہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ۔قلعہ عبداللہ میں گھر سے 2000 کلو چرس برآمدکی گئی ۔موٹروے پر سیال موڑ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 205.2 کلو افیون اور 289.2 کلو چرس برآمدکی گئی ۔یونیورسٹی روڈ پشاور پر 3 ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو افیون برآمدکی گئی ۔
ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.