لاہور 28 دسمبر (نمائندہ عسکر): دوران چیکنگ 4809اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی،15371گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ46گاڑیوں سے بلو لائٹس ہٹائی گئیں
ملزمان سے 66پستول،11رائفلیں،03پمپ ایکشن برآمد، 3461ٹارگٹ آفینڈرز،621عدالتی مفروراور873اشتہاری مجرمان گرفتار
شہریوں کی جان ومال کا تحفظ لاہور پولیس کا نصب العین ہے، پولیس فورس اس اہم فریضے کوپوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے گی
ناکوں پر چیکنگ کے دوران شہریوں سے شائستگی سے پیش آئیں، ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ
لاہور28دسمبر: صوبائی دارالحکومت میں قانون کی رٹ قائم کرنے اور قیامِ امن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے رواں سال میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 140210 وہیکلز، 88278موٹر سائیکلزاور1618915اشخاص کو چیک کیا گیا۔
یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ناکوں پر دوران چیکنگ 4809اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،15371گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ46گاڑیوں سے بلو لائٹس ہٹائی گئیں۔ اسی طرح چیکنگ کے دوران ملزمان سے 66پستول،11رائفلیں،03پمپ ایکشن،گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ناکہ جات پر ریکارڈ چیک کرنے پر 3461ٹارگٹ آفینڈرز،621عدالتی مفروراور873اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں ناکوں اور خصوصی چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔بلا ل صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ لاہور پولیس کا نصب العین ہے، پولیس فورس اس اہم فریضے کوپوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولیس کا عملہ ناکوں پر چیکنگ کے دوران شہریوں سے شائستگی سے پیش آئے اورلوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھاجائے۔
Comments are closed.