نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ

لاہور 28 دسمبر(نمائندہ عسکر): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ڈائریکٹر فنانس و دیگر افسران نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو 31 دسمبر کی بجائے 31 جنوری کو مکمل کرنے کی درخواست کو رد کرکے مقررہ وقت پر منصوبے کی تکمیل کا حکم دے دیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو تین شفٹوں میں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو پیپرلیس کیا جائے گا۔آج ڈسکس ہونے والے 19 ایجنڈاز کی منظوری کیلئے پی آئی سی کے بورڈ کا اجلاس فوراً بلایا جائے گا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تاخیر کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے۔  پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایمرجنسی میں داخل ایک مریض کیلئے پیس میکر کا فوری طور پر انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کسی مریض کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔

Web Desk

Comments are closed.