لاء گریجویٹس کے لئے چیف منسٹر فیلو شپ تربیتی پروگرام کا آغاز یکم فروری 2024 سے ہو گا

لاہور28 دسمبر(نمائندہ عسکر): پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے نوجوان وکلاء اور لاء گریجویٹس کے لئے ان کے اپنے اپنے اضلاع میں ایک ماہ کے رضا کارانہ تربیتی کورس / پروگرام سی۔ ایم فیلو شپ تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لئے صوبے بھر کے لاء کالجز و یونیورسٹیز کو اپنے ہونہار، محنتی تازہ فارغ التحصیل نوجوان لاء گرجیویٹس کی فہرستیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کو جلد از جلد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوان وکلاء اور تازہ لاء گریجویٹس کو زیر نگرانی تجربہ کار پراسیکیوٹرز صاحبان سے ضلع کی سطح پر عدالتوں اور پولیس کے کام کے بارے میں ضابطہ جاتی و عملی تجربہ و عملی تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اس پروگرام کا دورانیہ ایک ماہ ہو گا۔ تمام کالجز و یونیورسٹیز سے پروگرام کی بابت رجسٹریشن کے لئے فہرست یکم فروری 2024ء سے قبل فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف منسٹر فیلو شپ تربیتی پروگرام کا آغاز یکم فروری 2024 ء کو ہوگا۔

Web Desk

Comments are closed.