مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنی سیاست کا آغاز لسبیلہ سے کررہے ہیں

اوتھل28 دسمبر(رپورٹ-عزیز یوسفزئی): مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنی سیاست کا آغاز لسبیلہ سے کررہے ہیں جو دس سال سے اپنے علاقے میں جانے کی زحمت ہی نہیں کرسکے اب وہ لسبیلہ کو خوشحال اور ترقی یافتہ کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ لسبیلہ کی عوام کو اچھے بھلے کی قدر ہے۔وہ باشعور ہیں اور ووٹ ایسے نمائندے کو دیں جو ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہو۔ بھوتانی برادران کا چند سولر بور کے سوا اور کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ کی قبائلی شخصیت سردار رسول بخش برہ کی رہائشگاہ میں ٹی پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام سے ہمارا پرانا اور گہرا رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ برہ برادری ہمیشہ جام خاندان کے ساتھ رہی ہے ہار جیت مقدر کی بات ہے ہم نے ہمیشہ علاقے کی خوشحالی کے لئے کام کیے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان نےکہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنے لوگوں میں جاکر ان کی خدمت کریں دوسروں کو فتح کرنے کا خواب چھوڑ دیں۔ لسبیلہ کی عوام کو اپنے رہنما کی قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ایسے نمائندے کو دیا جائے جو علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے۔

 

 

Web Desk

Comments are closed.