استور 28 دسمبر (نمائندہ عسکر): اسسٹنٹ کمشنر استور کے احکامات پر سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر پر مجسٹریٹ لیاقت دین ہمراہ فوڈ انسپکٹر بلدیہ استور نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے اور دکان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر قصاب پر بھاری جرمانہ عائد کرکے متعلقہ قصاب کو تنبیہ کی کہ وہ مقرر کردہ گوشت کی قیمت سے تجاوز نہ کرے۔ آئندہ شکایت کی صورت میں نہ صرف دکان سیل کی جائے گی بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری طرف مجسٹریٹ لیاقت دین نے ایکسائز و ٹیکسیشن کے عملے کے ہمراہ اوور لوڈنگ پر بہت سی گاڑی کے ڈرائيور وں پر جرمانے عائد کردیے۔ ڈرائيور وں کو ہدایات دیں کہ وہ گنجائش سے زیادہ افراد کو گاڈی پر بٹھانے سے اجتناب کریں۔
Comments are closed.