لاہور۔28دسمبر (نمائندہ عسکر):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کے روز یہاں الفلاح بلڈنگ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے قائم بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا اور بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کائونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔
وزیر اعلی نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقرر ہ مدت میں اجرا یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر ز فنکشنل کئے جارہے ہیں۔
Comments are closed.