اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر پراونشل ہیڈ ولید مہدی اور سیکرٹری لایو اسٹاک بلوچستان طیب لہڑی نے صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ضروری سامان و ادویات حوالے

کوئٹہ 28 دسمبر (نمائندہ عسکر): اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر پراونشل ہیڈ ولید مہدی اور سیکرٹری لایو اسٹاک بلوچستان طیب لہڑی نے صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ضروری سامان و ادویات حوالے کردی۔ تقریبا” 6 کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی ادویات و مشینری محکمہ لایو سٹاک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں استعمال میں لائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری طیب لہڑی نے ایف اے او کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامان و ادویات سے صوبہ میں کانگو جیسے موذی وائرس سے نمٹنے کیلئے معاون ثابت ہوگئ ۔ اور حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے گوشت کے پراڈکٹس کو دنیا کے کوالٹی سٹینڈرڈ ISO 2022 جیسے سخت شرائط پر پورا اترنے کے لیے سنجیدہ اقدامات عنقریب شروع کررہئ یے ۔

Web Desk

Comments are closed.