اسلام آباد۔28دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر بلوچ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 گرفتار مظاہرین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا، گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین رہا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ممبران وفاقی وزراء فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی اور جمال شاہ نے گورنر بلوچستان کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کئے تھے۔
جمعرات کو کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 گرفتار مظاہرین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، اس طرح گرفتار ہونے والے تمام مظاہرین رہا ہو چکے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کے دوران مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ مذاکرات کے پہلے روز کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔
Comments are closed.